Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / فکسنگ اسکینڈل:مزید کئی کرکٹرزکے نام منظرعام پرآگئے

فکسنگ اسکینڈل:مزید کئی کرکٹرزکے نام منظرعام پرآگئے

پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دوسرے ہی روز تنازعات کی زد میں آگیاہے جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف معطل کئے جاچکے جبکہ عرفان کو وطن واپس بھیج دیاہے اور مزید دس کرکٹرزکے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ٹھوس ثبوت مل گئے

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ محمد عرفان سے اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام نے پوچھ گچھ کی ہے تاہم فی الوقت اُنہیں معطل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ذوالفقاربابر اورکراچی کنگزکے شاہ زیب حسن کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ کراچی کنگزکے آل رائونڈرعمادوسیم کے بھی بکیز سے روابط ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔یہ تمام کرکٹرز اسٹیڈیم کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں بکیوں کے ساتھ ملے تھے۔کراچی کے شاہ زیب حسن کو گرائونڈ سے ایک کال بھی آئی جس کا ڈیٹاریکورکرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے