Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / شرجیل وخالد کیخلاف جلد بازی میں اُٹھایا گیا قدم بورڈ کے گلے پڑ گیا

شرجیل وخالد کیخلاف جلد بازی میں اُٹھایا گیا قدم بورڈ کے گلے پڑ گیا

کس قدر بدنصیبی کی بات ہے کہ ملکی کرکٹ پر ایک بار پھر بدعنوانی کے عفریت نے اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ دو عشرے سے پاکستان کرکٹ مسلسل مسائل اور مصائب کا شکار ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی مسئلہ منہ کھول کر کھڑا ہو جاتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان پیش نظر ہی ایکشن لیا گیا لیکن ابھی تک جو بھی معلومات سامنے آئی ہیں ان کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لینے میں کچھ زیادہ ہی جلد بازی کر دی اور آنے والے دنوں میں ممکن ہے کہ اس معاملے کو سنبھالنامشکل ہو جائے جب دونوں کھلاڑی اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے عدالت کا رخ کریں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی رسوائی میں اضافہ کر جائیں گے۔

نجم سیٹھی کے مطابق انہیں علم تھا کہ پاکستان سپر لیگ کیخلاف سازش کے تانے بانے بنے جا رہے ہیں لیکن انہوں نے ابتدائی معلومات کے باوجود ملوث کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے میں تاخیر کی اور انہیں شک کا فائدہ دیا لیکن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ان کو معطل کر کے فوری وطن واپس بھیجا گیاکیونکہ کسی ثبوت کے بغیر کارروائی کرنا ممکن نہیں تھا۔

خالد لطیف اور شرجیل خان پر فکسنگ کے شبے میں کرکٹ سے معطل کیا جاچکا ہے

ان کی یہ بات شاید درست ہولیکن یہ امکان بھی موجود ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو اسی نگاہ سے دیکھا جیسا کہ انہیں دکھایا گیا اور کوئی بعید نہیں کہ ان سے اس معاملے کو بخوبی ہینڈل کرنے میں بھی کوتاہی ہوئی ہو، اب یہ کیس پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے ایک ایسی ہڈی بن چکا ہے جو نہ اگلی جا رہی اور نہ ہی نگلی، پاکستان سپر لیگ کے ماتھے پر بدعنوانی کا وہ تلک لگا دیا گیا ہے جو کہ ذرا سی کوشش سے چھڑایا بھی جا سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔

حیران کن بات یہ بھی ہے کہ محض دو کھلاڑیوں کو سامنے لاکر بدعنوانی کیخلاف جنگ لڑنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں دس سے بارہ پلیئرز ملوث تھے جنہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی لیکن طوق ڈالنے کیلئے صرف دو کھلاڑیوں کو ہدف بنایا گیا جس کے سبب ناقدین کی توپوں کا رخ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب ہے جس نے اسپاٹ فکسنگ میں سز ا پانے والے محمد عامر کو جو ’’ریڈ کارپٹ‘‘ ویلکم فراہم کیا اس سے ملکی کھلاڑیوں تک یہ پیغام گیا کہ اگر وہ کچھ بھی کر گزریں گے تو انہیں چند سال کی سزا کے بعد دوبارہ واپسی کا موقع مل جائے گا۔

انہوں نے بدعنوانی کے نتیجے میں جو بھی رقم حاصل کی ہوگی اس کی واپسی بھی نہیں کرنا پڑے گی اور شاید یہی وجہ ہے کہ ملکی کرکٹ سے بدعنوانی کا ناسور نکال پھینکنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

یہ چندپیراگراف معروف رائٹرایم اے بی کے ’اسپورٹس لنک‘کیلئے لکھے گئے مضمون ’’ کیا فکسنگ کیس کا حشر بھی ’پانامہ پیپرز ‘جیسا ہوگا؟‘‘ سے لئے گئے ہیں۔شرجیل خان اور خالدلطیف پر میچ فکسنگ کے الزامات میں کی گئی کوتاہیوں اور اگلے چنددِنوں میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ آپ ’’اسپورٹس لنک ‘‘کے اگلے تازہ ایڈیشن (26 فروری تا4مارچ2017ئ) میں ملاحظہ کرسکیں گے۔

اسپورٹس لنک میگزین نہ ملنے کی صورت میں ذیل میں دئیے گئے چارٹ میں اپنے شہرکے ایجنٹ سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

پاکستان بھر میں ’اسپورٹس لنک‘ کے ڈسٹری بیوٹرز

میگزین حاصل کرنے کیلئے اپنے شہر کے ڈسٹری بیوٹررابطہ کریں
میگزین براہ راست دفتر سے حاصل کرنے کیلئے اس نمبرپر رابطہ کریں (2156763-0333)
شہرڈسٹری بیوٹررابطہ نمبر
کراچیسٹی نیوزپیپر ایجنسی0321-2068571
پشاورزرباغ نیوزایجسی0300-5930230
حیدرآباد + اندرونِ سندھفاروق برادرز0342-33338383
کوئٹہانصاری بک اسٹال / ایجنسی0333-7842310
لاہورگلزار نیوزایجنسی0322-4364606
مانسہرہحاجی نعیم نیوزایجنسی 0323-5359224
بنوںنوردرازنیوزایجنسی0332-9738288
ڈیرہ اسماعیل خاناسٹارنیوزایجنسی0334-9738040
بہاولپورچوہدری امتیازنیوزایجنسی0300-9683501
سرگودھاپاک نیوزایجنسی0344-7475344
بھکرپاکستان اسٹینڈربک اسٹال0334-79333942
راولپنڈیپنجاب نیوزایجنسی0332-5120130
صادق آبادچوہدری نیوزایجنٹ0333-7452600
جھنگ صدرشیخ محمدحسین نیوزایجنسی0333-6752004
مردانحارث نیوزایجنسی0300-5713186
خان پورانیس بک ڈپو068-5572654
لورالائی انبالہ نیوزایجنسی0322-8125166
رحیم یارخانچوہدری امانت علی اینڈسنز068-5872626
فیصل آبادزبیربک ڈپو0333-6504520
خضداربلوچستان نیوزایجنسی0333-7983728
تربتپاک نیوزایجنسی0321-8091190
کوٹلہ عرب علیچوہدری نیوزایجنٹ0301-6299433
گوادراکبرنیوزایجنسی0333-3435609
دیپال پور( اوکاڑہ)طاہربک اسٹال0300-4059957
ڈیرہ غازی خاننصیرنیوزایجنسی0334-6781558
سیالکوٹملک اینڈسنز0300-8711949
اوکاڑہرحمت نیوزایجنسی0343-6755547
ملتانملک نیوزایجنسی0300-6334859
میانوالیمحمد ی نیوزایجنسی0335-8727556
بیلہ (بلوچستان)انوربک اسٹال0345-8926243
اٹکنیوتشکیل بک ڈپو0334-5003495
گوجرانوالہاقبال پرویزنیوزایجنٹ0333-8103489
گجراتخالد بک اسٹال0333-8443093
ٹوبہ ٹیک سنگھجنگ نیوزایجنسی0333-8443093
مظفر گڑھالحبیب نیوزایجنسی0333-6031077
سلانوالیاکبربک ڈِپو048-6532047
قصورامجد نیوزایجنسی0300-4992290

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے