Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ٹھوس ثبوت مل گئے

شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ٹھوس ثبوت مل گئے

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے معطل کئے جانے والے اسلام یونائیٹڈکے کرکٹرزشرجیل خان اور خالدلطیف کے خلاف پی سی بی کو ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالدلطیف کو عام حالات میں نہیں بلکہ ٹھوس شواہدکے بعد ہی فوری کرکٹ کھیلنے سے معطل کرنے اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاتھا۔ایک ملکی روزنامے کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی حکام کے سامنے سٹے بازوں سے ملاقاتیں کرنے کا اعتراف بھی کرلیاہے۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ کی کاپیاں دے دی ہیں ۔واضح رہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سٹے بازوں کا ایک انٹرنیشنل گروہ پاکستان سپرلیگ کو فکسنگ اسکینڈلز اور تنازعات میں اُلجھانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے اور اسی حوالے سے پی سی بی کی تحقیقات میں ہی شرجیل خان اور خالدلطیف کے نام سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل اور خالدلطیف کے بعدذوالفقاربابرکے گردبھی گھیراتنگ

اسلام آبادیونائیٹڈکے حکام نے اپنے دونوں اہم پلیئرزکی معطلی کاشدیدمایوسی کا اظہارکیا ہے جن کا کہناہے کہ اس صورتحال پر سخت مایوس مگر کرپشن پرعدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیراں ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کے متبادل کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

ایک تبصرہ

  1. mian shahab

    ye sab jhot hai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے