Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فکسنگ بم کے بعد کرکٹرزکاماحول تبدیل

پی ایس ایل فکسنگ بم کے بعد کرکٹرزکاماحول تبدیل

پاکستان سپرلیگ میں آئی سی سی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دوکھلاڑیوں کی معطلی اور دیگر دس کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کے بعد پی ایس ایل میں کرکٹرزکاماحول یکسر تبدیل ہوگیاہے۔

اسکینڈل سے قبل ہوٹل کی لابیزمیں عموماً گھومتے پھرتے نظر آنے والے کرکٹرز اپنے کمروں میں محدود ہوگئے ہیں جن کے گرداکثرمداحوں کا گھیراموجود رہتاتھا۔شرجیل خان اور خالدلطیف کی معطلی کے بعد پی ایس ایل کے ماحول میں خاصی افسردگی چھائی ہوئی ہے۔

دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے کھلاڑیوں نے ناشتے کیلئے بھی باہر آنے سے گریزکیا اور اپنے اپنے کمروںمیں ہی ناشتہ کیا۔اسلام آبادیونائیٹڈکے کوچ ڈین جونز بھی سخت گھبراہٹ کا شکار دکھائی دئیے جنہوں نے کئی سوالات کا جواب دئیے بغیر ہی پریس کانفرنس ختم کردی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’فکسنگ اسکینڈل، آئی سی سی پاکستان پر پابندی لگا دے گی‘‘

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے الزامات نئی بات نہیں جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے