Clicky

ہوم / اہم موضوعات / اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

حکومت ِ پاکستان نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرزکے بیرون ِملک سفرپر پابندی عائد کرکے اُن کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے ہیں۔

ای سی ایل میں ڈالے جانے والے نامو ں میں شرجیل خان،خالدلطیف،ناصرجمشید،شاہ زیب حسن اور محمد عرفان شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ای سی ایل میں ڈالا جانے والا اوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید پہلے ہی ملک سے باہر ہے۔گزشتہ روز خالد ؒلطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کو اپنے بیانات ریکارڈ کرادئیے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی آج(منگل)اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ کرکٹ میں جوالگانے اور اس کو فروغ دینے والی ویب سائٹس کو بھی بند کیا جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی ہرپہلو سے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی سی بی ان کھلاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرسکتا ہے لیکن جیل میں ڈال نہیں سکتا لیکن ایف آئی اے ایسا کرسکتی ہے ۔اس لئے ممکن ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ چند روزمیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے