Clicky

ہوم / اہم موضوعات / 12کرکٹرزکے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کاانکشاف

12کرکٹرزکے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کاانکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل2کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد سنبھل نہیں پارہی ہے جس کے چار کھلاڑی معطل ہوچکے جبکہ اب سنسنی خیز انکشاف سامنے آیاہے کہ پی ایس ایل کے دوران12سے 15 کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ کی یاپھر ملنے والی آفر سے بورڈکو آگاہ نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسپاٹ فکسنگ کے ملزم کرکٹرزکی بیرونِ ملک سفرپرپابندی

واضح رہے کہ سٹے بازوں کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر بورڈکو آگاہ نہ کرنا بھی اسپاٹ یا میچ فکسنگ جتنا ہی بڑا جرم تصور کیاجاتاہے اور اس کے سزائیں بھی وہی ہیں جو اسپاٹ یا میچ فکسنگ کے مرتکب ہونے پر دی جاسکتی ہیں۔پاکستان کے ایک موقر روزنامے’ایکسپریس‘نے دعویٰ کیاہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کئی اورپاکستانی کرکٹرزبھی ملوث ہیں۔

یہ حیران کن دعویٰ بھی کیاگیاہے کہ جومزید کرکٹرزبدعنوانی میں ملوث ہیں ،اُن سے کچھ کو حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزکیلئے بھی پاکستان ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ مزید چار سے پانچ کرکٹرزکو چارج شیٹ دینے اور معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جن میں سے دوپلیئرزحالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزکیلئے بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ گئے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اب5،6سال نہیں، تاحیات پابندی لگے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور ٹاپ آرڈربیٹسمین خالد لطیف تاحیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے