Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فائنل ہرحال میں لاہورمیں ہی ہوگا:سیٹھی

پی ایس ایل فائنل ہرحال میں لاہورمیں ہی ہوگا:سیٹھی

لاہور میں بم دھماکے بعد پی ایس ایل کے فائنل کے پاکستان میں انعقادپر ایک بار پھر سوالیہ نشان ثبت ہوچکاہے جبکہ سابق کرکٹرزکی بڑی تعداد بھی اس میچ کے انعقاد کامناسب وقت نہیں سمجھتی۔

پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہوربم دھماکے کے بعد صورتحال پراظہارِخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل اب بھی لاہور میں ہوگا اور ہرحال میں ہوگا۔اُن کا کہناتھا کہ اس دھماکے کے بعد اگرغیرملکی کھلاڑی پاکستان میں فائنل کھیلنے پر راضی نہ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی فائنل کرادیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں کرکٹ کی بحالی،فیکاپھرآڑے آگئی

نجم سیٹھی نے اعتراف کیاہے کہ بہت سے غیرملکی کھلاڑی جو پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کھیلنے پر راضی ہوگئے تھے، اب لاہورمیں ہونے والے اس دھماکے کے بعد اُن کی سوچ بدل سکتی ہے اور اب ہمیں پھر سے زیروسے کام کرنا پڑے گا۔

نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ اس موقع پر میں بھی عوام سے سوال پوچھنا چاہتاہوں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟اگر غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر راضی نہ ہوں تو کیا پی ایس ایل کا فائنل یواے ای میں ہی کرادیاجائے تو پھر غیرملکی کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان میں کرایاجائے؟

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ اسکینڈل:الزامات لگانے والے خود پھنس گئے

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ ’پانامہ اسکینڈل‘سے بھی بڑا کیس بن گیا ہے جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے