Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فائنل اور ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

پی ایس ایل فائنل اور ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منطوری کے بعد پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کرانے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیاہے جس کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نےتمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دےدی۔

شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک وقوم کے مفاد میں پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانےکافیصلہ کیاگیا، فائنل میچ کے لئے سو فیصد فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام انتظامات کا از خود جائزہ لے۔

رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جب کہ میچ اور اختتامی تقریب رات 11 بجے تک ختم کر دی جائے گی۔

کراچی کنگزکے روی بوپارہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کیون پیٹرسن سمیت چند نامور غیرملکی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں تاہم اگرکوئی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار نہ ہوا تو اس کا متبادل دیکھیں گے۔

پی ایس ایل فائنل کے لاہورمیںانعقاد کے حتمی اعلان کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹنگ کل سے شروع ہوجائے گی جب کہ ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹکٹ 500، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے تک فروخت کی جائیں گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔

اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگی جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جنرل انکلوژز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی اور یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پشاورزلمی کاپلڑابھاری،کوئٹہ کاکوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں

پی ایس ایل2کے فائنل میں آج لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ ٹورنامنٹ کی رنراَپ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے