Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹنگ کاآغاز

پی ایس ایل فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹنگ کاآغاز

پاکستان کرکٹ بورڈکے پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرائے جانے کے اعلان کے بعدشائقین کا جوش وخروش بڑھ گیا ہے جو ٹکٹوں کے حصول کیلئے ابھی سے سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ آن لائن ٹکٹنگ کاآغاز ہفتے کو متوقع ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 60ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے اور اب تک صرف دو بار ہی یہ گرائونڈ مکمل طورپر بھرسکاہے جن میں ورلڈکپ96ء کے فائنل کے علاوہ 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزکے میچوں کے دوران ایسا دیکھا گیا لیکن لگتا یہی ہے کہ پی ایس ایل فائنل یہاں کے زیادہ کرائوڈکے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کے نرخ بھی کافی مہنگے رکھے ہیں۔4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔

عبدالحفیظ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کا ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگا جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے 4 ہزار کا ٹکٹ خریدنا ہوگا تاہم جنرل انکلوژز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

پی ایس ایل فائنل میں میں دروازہ توڑ کرائوڈکی اُمید کی جارہی ہے

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کون کون سے پلیئرز کھیلنے آئیں گے اس کی ڈرافٹنگ میں بھی تاخیر ہے۔ 22 فروری کی مقررہ تاریخ کے بعد فرنچائز مالکان نے پی سی بی سے 26 فروری تک کا وقت مانگ لیا ہے تاکہ ایک بار پھر غیر ملکی کرکٹرز سے حتمی بات چیت کی جاسکے۔ مالکان نئے کھلاڑیوں کے نام بھی تجویز کریں گے اس کے بعد انکار کرنے والے کرکٹرز کی جگہ نئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پشاورزلمی کاپلڑابھاری،کوئٹہ کاکوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں

پی ایس ایل2کے فائنل میں آج لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ ٹورنامنٹ کی رنراَپ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے