Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ فائنل کی لاہورمنتقلی کے سبب اپنے چند اہم غیرملکی کرکٹرز سے محروم ہونے والی کوئٹہ کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف 58رنز سے شکست کھاگئے۔

لاہورمیں کھیلے گئے پی ایس ایل2کے فائنل میچ میں 149رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگ ابتداء میں ہی لڑکھڑا گئی جو 13رنزپر تین وکٹیں گنوابیٹھنے کے بعد کپتان سرفرازاحمد کی وکٹ بھی کھونے کے بعد29/4کی صورتحال سے دوچار ہوگئی۔

بعدازاں سین اروائن نے24اور انورعلی نے 20رنزبناکر میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی مگر اُن کی یہ کاوش کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو فتح دلانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔کوئٹہ کی ٹیم149رنزکے ہدف کے تعاقب میں صرف90رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

اوپنرز وین وائک اوراحمد شہزاد صرف ایک ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ انعام الحق9 گیندیں کھیلنے کے باوجود صرف تین رنزہی بناسکے۔اس موقع پر کپتان سرفرازاحمد نے پانچ چوکوں کی مددسے گیارہ گیندوں پر 22رنزبناکر ہدف عبور کرنے کی اُمیدیں روشن کیں مگر محمد حفیظ نے اُنہیں بھی کامران اکمل کے ہاتھوں اسٹمپ کرادیا۔

اس سے قبل پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کے شاندار40رنزکے علاوہ کپتان ڈیرن سامی کے محض گیارہ گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مددسے بنائے گئے ناقابل شکست 28رنزکی بدولت مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148رنزبنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے ریاد ایمرٹ نے تین جبکہ حسن خان نے دو وکٹیں حاصل کیں اور محمد نواز ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پشاورزلمی کاپلڑابھاری،کوئٹہ کاکوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں

پی ایس ایل2کے فائنل میں آج لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ ٹورنامنٹ کی رنراَپ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے