Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پشاورزلمی کاپلڑابھاری،کوئٹہ کاکوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں

پشاورزلمی کاپلڑابھاری،کوئٹہ کاکوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں

پی ایس ایل2کے فائنل میں آج لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ ٹورنامنٹ کی رنراَپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاورزلمی کے خلاف میدان میں اُترے گی۔اعدادوشمارکے مطابق پشاورزلمی کافی مضبوط دکھائی دیتی ہے جسے ایونٹ کے ٹاپ بلے باز کامران اکمل اور دوسرے کامیاب بولر وہاب ریاض کی خدمات حاصل ہیں۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں چار چارمیچز جیتے ہیں اور دونوں کو ہی تین تین شکستیں ہوئی ہیں۔ٹورنامنٹ کا واحد بے نتیجہ میچ بھی انہی دونوں ٹیموں کا تھا۔

آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیون پیٹرسن سمیت کئی نامورغیرملکی کھلاڑیوں سے محروم ہے تو پشاورزلمی اپنے آئیکون پلیئرشاہد آفریدی کے بغیر میدان میں اُتررہی ہے۔جس کا بہت زیادہ انحصار کامران اکمل پرہوگا جو 313رنزکے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورراور سنچری کرنے والے واحد بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’تنگ آکرکہیں یونس خان نہ بن جائوں‘‘

کامران اکمل کے علاوہ پشاورزلمی کا کوئی بھی دوسرابلے باز تاحال ایونٹ میں 200رنز مکمل نہیں کرسکاتھا ۔جس کے دوسرے ٹاپ اسکوررشاہد آفریدی (177رنز)بھی فیصلہ کن میچ نہیں کھیلیں گے۔دوسری جانب ۔کوئٹہ کے ریلی روسوئو اور احمد شہزاد بہترین فارم میں ہے جو 255اور241رنز کے ساتھ بیٹنگ ٹیبل پر چوتھے اور پانچویں نمبرپر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے بعدپاکستان میں انٹرنیشنل سیریزکی کوششیں تیز

بولرزمیں پشاورزلمی کے سبب ایونٹ کا دوسراکامیاب بولر وہا ب ریاض موجودہے جس نے سہیل خان کے بعد ایونٹ میں سب سے زیادہ13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔اس طرح ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی بھی پشاور زلمی کے مداحوں کی توجہ کا مرکزہوں گے۔

دوسری جانب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاکوئی بولر ٹاپ ٹین بولرزمیں شامل نہیں ہے جس کے ٹاپ وکٹ ٹیکر محمد نوازہیں جس نے 9 میچز کھیل کر 9وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے