Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شدید دھچکا پہنچا ہے جس کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان نے جانے سے انکارکردیا ہے۔

ایک میڈیارپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فائنل میں پہنچنے کے فوری بعد اُن کے اہم اور ان فارم بلے باز کیوی پیٹرسن نے لاہورمیں فائنل میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے لندن واپسی کا اعلان کردیاجبکہ اسی ٹیم کے دیگر نان پاکستانی کرکٹرزناتھن میکولم،ٹائمل ملزاورلیوک رائٹ نے بھی لاہورجانے سے صاف انکار کردیاہے۔

پی سی بی نے اعلان کررکھاہے کہ فائنل ہرحال میں لاہورمیں ہوگا اور دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں چار چار غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن نے اعلان کررکھاتھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزفائنل میں پہنچے گی تبھی وہ لاہورجانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق لیوک رائٹ نے پاکستان جانے کی حامی بھر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل < ’پاگل پن‘ یا ’دہشتگردی کیخلاف فتح‘؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کررکھاہے کہ اگر ٹیموں میں موجودغیرملکی کھلاڑ ی لاہورمیں کھیلنے میں رضامندنہ ہوئے تو اُن کی جگہ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کا ڈرافٹ بنایا جائے گا اور دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں ہرحال میں چار چارغیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

خاتون مداح نے آفریدی کو انوکھی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی ہاتھ زخمی ہونے کے سبب لاہورمیں کھیلے …

ایک تبصرہ

  1. Psl ka final Pakistan myn he hona cahya koe ghar molke khala ya na khala

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے