Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پی ایس ایل، مفت خوروں نے دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے

پی ایس ایل، مفت خوروں نے دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے

اپنے ساتھ اہل و عیال کے لئے مفت ٹکٹ مانگنے لگے، لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی عاجز آگئے۔

پاکستان سپر لیگ کے لئے منتظمین، ٹیموں اور شائقین کے ساتھ ’مفت خوروں‘ کی ایک بڑی تعداد بھی دبئی پہنچ چکی ہے جوکہ نہ صرف خود بورڈ کے خرچ پر عیاشی کرنا چاہتی ہے بلکہ ساتھ میں اپنے اہل و عیال کو بھی مفت میں مزے کرانے کے درپے ہے۔

مفت خوروں کی جانب سے فری ٹکٹوں کے لئے مطالبات نے خود پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی زچ کرکے رکھ دیا ہے، انہوں نے ہاتھ باندھ کر لوگوں سے ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ ہرکوئی ہم سے فری ٹکٹ مانگ رہا ہے جس سے ہماری ٹینشن میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہورہا ہے، ہمیں یہ کلچر تبدیل کرنا ہوگا‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی آج فروخت شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2کے لاہورمیں انعقادکے حتمی فیصلے کا اعلان کرکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے