Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پی سی ایل میں کرکٹرز کو’’ ٹوپیاں‘‘ پہنانے کا منصوبہ

پی سی ایل میں کرکٹرز کو’’ ٹوپیاں‘‘ پہنانے کا منصوبہ

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کابھرپور انداز سے افتتاح ہو گیااور ناچ گانے بھی ہوئے تو ہلا گلا بھی اور آتش بازی کے نظارے دیکھنے کو ملے تو اس کے ساتھ ہی چند نئی اختراعات کا بھی سہارا لیا گیا جنہوں نے ایونٹ کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا۔

اگرچہ ایک دن کے بعد ہی بعد ہی بدعنوانی اسکینڈل نے کھانے کے دوران منہ میں کنکرآجانے کی طرح مزہ خراب تو کیا لیکن اس بات سے انکار اب بھی ممکن نہیں کہ پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنا ایک مقام بنالیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حاسدوں نے اس کو ملیا میٹ کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی یادگار افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل ایونٹ کے بہترین بولر اور بیٹسمین کیلئے گرین اور میرون کیپس کی بھی رونمائی کر دی گئی جن پر قبضے کیلئے دوسرے ایڈیشن میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان سخت جنگ کا امکان ہے اور یہ ٹوپیاں آئی پی ایل کی طرز پر ایونٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کے سروں پر منتقل ہوتی رہیں گی۔

سہیل تنویر اس وقت تک پی ایس ایل 2 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بولر ہیں

سابق پاکستانی کپتان اور اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے گرین اور میرون کیپس کی رونمائی کی جو ٹورنامنٹ کے دوران ان بہترین بیٹسمین اور بولر کے سر پر سجی دیکھی جا سکیں گی جو رنز اور وکٹوں کے لحاظ سے لیڈ کر رہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہی طریقہ کار آئی پی ایل میں بھی رائج ہے جہاں یہ کیپس بہترین بولرز اور بیٹسمینوں کے سروں پر منتقل ہوتی رہتی ہیں جو ایک دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے اور ایک بار پاکستانی آل راؤنڈر سہیل تنویر بھی ایونٹ کے بہترین بولر کی حیثیت سے اس کیپ کے مالک بن چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے سفیررمیز راجہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے اختتام پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو میرون جبکہ سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین کو گرین کیپ دی جائے گی لیکن یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہو گا کہ ٹورنامنٹ کے دوران یہ دونوں کیپس کس طرح اپنا سفر طے کرتی ہیں اور کون سے کھلاڑی اس پر مختلف وقتوں میں قبضہ جمانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا جس کیلئے تمام فرنچائز پلیئرز کے درمیان دلچسپ دوڑ ہو گی لیکن شاید اس میں وہ معطل کھلاڑی شامل نہ ہو ںجو پہننے کے بجائے پورے ایونٹ کو ہی ’’ٹوپی‘‘پہنا گئے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے