Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پاکستان سپر لیگ کا ’بخار‘ شدت اختیار کرگیا

پاکستان سپر لیگ کا ’بخار‘ شدت اختیار کرگیا

شائقین کی میگا ایونٹ کے لئے بیتابی عروج پر پہنچ گئی، لہو گرمانے کے لئے اسٹیج تیار ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز جمعرات کی شب ہورہا ہے،کرکٹ ایکشن سے قبل شائقین کا خون گرمانے کے لئے انٹرٹینمنٹ کا فل تڑکا بھی لگایا جائے گا، جس کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

لیزرشو، آتشبازی، ناچ اور گانا سب کچھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی ہوگا۔ میزبانی کا فریضہ فہد مصطفیٰ انجام دیں گے۔

پاکستان کے علی ظفر اور شہزاد رائے کے ساتھ جمیکا سے خصوصی طور پر بلوائے گئے شیگی بھی اپنی آواز سے لوگوں کو لطف اندوز کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے تک شروع ہوگی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی میں افتتاحی میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے