Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / لاہورقلندرزنے کراچی کنگز کو180رنز کا ہدف دیدیا

لاہورقلندرزنے کراچی کنگز کو180رنز کا ہدف دیدیا

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم قلندرزنے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر179رنز بناکر کراچی کنگزکو میچ جیتنے کیلئے180رنز کاہدف دیاہے۔

اوپنراورکپتان برینڈن میکولم کے صفرپرآئوٹ ہوجانے کے بعد جیسن روئے اورفخرزماں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پانچویں ہی اوورمیں اپنی ٹیم کے 50رنز مکمل کرادئیے۔اگلے اوورمیں سہیل خان نے جیسن روئے کی وکٹ حاصل کرکے کراچی کنگزکواہم کامیابی دلائی۔

فخرزماں کے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں سے مزین 56رنزکی اننگزکی لاہورقلندرزکو بڑا اسکوربنانے کا موقع فراہم کیا لیکن اُن کے آئوٹ ہوجانے کے بعد لاہورقلندرزکے دیگر بلے باز آخری42گیندوں پر صرف54رنزہی بناپائے جن میں محمد رضوان 29رنزبناکر نمایاں رہے جبکہ عمراکمل نے 16 گیندوں پر تین چوکوں او ر ایک چھکے کی مددسے 25رنزبناکرنمایاں رہے۔

کراچی کنگزکی جانب سے محمدعامر،سہیل خان اوراُسامہ میر نے دو ،دووکٹیں حاصل کرکے لاہور قلندرزکو اچھے آغازکے باوجود179/8تک محدود رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے