Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / آج کراچی کنگزکیلئے ’مارویامرجائو‘جیسی صورتحال

آج کراچی کنگزکیلئے ’مارویامرجائو‘جیسی صورتحال

پی ایس ایل 2میں آج(جمعرات)کوایک میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے کھیلاجائے گا جس میں کراچی کنگز اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

کراچی کنگزکی ٹیم کو ایونٹ میں ’’اِن‘‘ رہنے کیلئے آج فتح حاصل کرنا ضروری ہے جو ایونٹ کے پہلے چارمیچوں میں صرف ایک ہی کامیابی حاصل کرسکی ہے۔دوسری جانب پشاورزلمی کے نتائج ففٹی ففٹی رہے ہیں جس کا ایک میچ بارش کی نذرہواہے جبکہ دیگر چارمیچوں میں دو جیتے اور دوہارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگزنے بالاآخرپہلی فتح حاصل کرلی

اس ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سابقہ میچ میں پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو سات وکٹو ں سے شکست دی تھی۔پشاورزلمی نے اب تک ایونٹ میں لاہورقلندرزاورکراچی کنگزکو شکست دی تھی جبکہ کراچی کنگز صرف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت صرف اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف ہی ایک میچ جیت سکی ہے۔

پشاورزلمی ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آبادیونائیٹڈکے بعدپانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے جبکہ دو پوائنٹس کی حامل کراچی کنگز سب سے نیچے موجود ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے