Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کراچی کنگزپلے آف میں،لاہورقلندرزباہر
کراچی کنگزکے روی بوپارہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کیون پیٹرسن سمیت چند نامور غیرملکی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں

کراچی کنگزپلے آف میں،لاہورقلندرزباہر

کراچی کنگزنے 15اوورزکے آخری لیگ میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکو چھ وکٹوں سے ہراکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے نتیجے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی لاہورقلندرزسب سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم بن گئی۔

کراچی کنگزنے کرس گیل کے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مددسے بنائے گئے44رنزکی بدولت 124رنز کا ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔چار چوکوں کی مددسے گیندوں کے برابر 27رنزبنانے والے اوپنر بابراعظم نے کرس گیل کے ساتھ مل کرکراچی کنگزکو 5.6اوورزمیں 64رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔

کیرون پولارڈنے ناقابل شکست 20رنزبناکر کراچی کنگزکی فتح پرمہر ثبت کی۔اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آبادیونائیٹڈ نے 15اوورزفی اننگزکے میچ میں ڈیوین اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 49رنزکی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 123رنزبناکر کراچی کنگزکو 124رنز دیا۔

اسلام آبادکی جانب سے بریڈہیڈن 20رنزبناکر دوسرے نمبرپر رہے جبکہ اوپنر بین ڈککٹ نے16اور کپتان مصباح الحق نے ایک چھکے کی مددسے 12رنزبنائے۔

کراچی کنگزکی جانب سے محمد عامر،سہیل خان اورعثمان شنواری نے دو،دووکٹیں حاصل کیں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے