Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / کراچی کنگزکو مسلسل تیسری شکست،لاہورقلندرزدوسری بار فاتح

کراچی کنگزکو مسلسل تیسری شکست،لاہورقلندرزدوسری بار فاتح

پی ایس ایل2کے آٹھویں میچ میں لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگزکو سات وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔یہ کراچی کنگز کو ہونے والی مسلسل تیسری شکست ہے وہ اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے تینوں میچز ہارچکی ہے۔

لاہورقلندرزکو ٹاس ہارنے کے بعد حسب توقع پہلے بیٹنگ کرنا پڑی تو وہ فخرزماں کے شاندار 56رنزکی بدولت مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بناسکی۔

کمارسنگاکارا نے 65 رنزکی اننگزکے دوران شعیب ملک کے ساتھ 101 رنزکی شاندار شراکت قائم کی

180رنزکے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزکے دونوں اوپنرز کرس گیل (5)اوربابراعظم(9)سنگل ڈیجٹ اسکور پر آئوٹ ہوئے توچار اوورزمیں دونوں اوپنرزسے محروم ہونے کے بعد کپتان کمارسنگاکارااور شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دس اوورزتک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور اس دوران دونوں نے 101رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔

15ویں اوورمیں کمارسنگاکارا 45گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 65رنزبناکرآئوٹ ہوئے تو 122/3 کے اسکورپر کھیلنے والی کراچی کنگزکو اگلی32گیندوں پر مزید 62رنزکی ضرورت تھی جو مشکل ہدف نہ تھا لیکن بعدازاں کوئی بھی بلے باز اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا۔

16ویں اوورمیں شعیب ملک دوچھکوں کی مددسے39رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو کیرون پولارڈ8، روی بوپارہ 5اور عماد وسیم کے 6رنزپر آئوٹ ہوجانے کے بعد میچ کراچی کنگزکے ہاتھ سے نکل گیا۔آخری لمحات میں سہیل خان نے پانچ گیندوں پر ایک چھکے کی مددسے10اورعامرنے چارگیندوں پر ایک چھکے اورایک چوکے کی مددسے11رنزبناکرناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

کراچی کنگزکی ٹیم جوابی اننگزمیں 180رنزکے ہدف سے آٹھ رنز پیچھے رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 172رنزبناسکی۔لاہور قلندرزکی جانب سے سہیل تنویر، سنیل نرائن اور محمد عرفان جونیئر نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔لاہورقلندرزکے فخرزماں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے