Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے اپنے بولرزکی شاندار کارکردگی کے سبب دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈکو82رنزپر ڈھیرکرکے اُسے ایونٹ سے باہر کردیا۔

کراچی کنگزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر بابراعظم اور شعیب ملک کے 25،25رنز کی بدولت 19.4اوورزمیں تمام وکٹیں کھونے پر 126رنزبناسکی۔کراچی کنگزکی اننگزمیں ماسوائے بابراعظم (5چوکے)کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز 2سے زائد چوکے نہ لگاسکا۔

اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سے رومان رئیس نے 25رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع اورشین واٹسن نے دو،دو اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

127رنزکے ہدف کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈکو تیسرے ہی اوورمیں دو جھٹکے لگے جب محمد عامر نے ان فارم بلے باز ڈیوین اسمتھ کو سنگاکاراکے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد بریڈہیڈن کو بولڈکردیاجس کے بعد دفاعی چیمپئن سائیڈ سنبھل نہ سکی جس کی پوری اننگزمیں صرف دو بلے باز آصف علی(39)اور مصباح الحق(13)ہی اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں داخل کرسکے۔

اسلام آبادکے چھ بلے باز صفر یا ایک رن بناکرآئوٹ ہوئے۔جس کے سبب پوری ٹیم 15.2اوورزمیں82رنزپرآئوٹ ہوکر44رنزکے بڑے مارجن سے شکست کھاگئی۔

کراچی کنگزکی جانب سے محمد عامر،عمادوسیم اور اُسامہ میر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔عمادوسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

کراچی کنگزکی ٹیم اب ’تخت‘سے صرف دو قدم دُور ہے جسے ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے جمعہ(3مارچ)کو پشاورزلمی کے خلاف پلے آف کا آخری میچ جیتنے کے بعد فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوبھی ہراناہوگا۔

یہ رواں پی ایس ایل میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کی اننگزکے پہلے دونوں اووزمیڈن گئے۔محمد عامر نے پہلے اوورمیں بابراعظم کو جبکہ محمد سمیع نے دوسرے اوورمیں کرس گیل کو کوئی رن نہ بنانے دیا۔ پی ایس ایل 2کے دونوں ٹاپ اسکوررزبابراعظم اور ڈیوین اسمتھ اس میچ کا حصہ تھے جبکہ اب تک ٹورنامنٹ کے چاروں ٹاپ بولرز(سہیل خان،رومان رئیس،اُسامہ میر اور محمد سمیع)بھی اس میچ میں شریک تھے۔ 82رنزاسلام آبادیونائیٹڈکا پی ایس ایل2میں کم ترین مجموعہ تھا

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے