Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اب کراچی کے کرکٹ شائقین کیلئے بھی خوشخبری

اب کراچی کے کرکٹ شائقین کیلئے بھی خوشخبری

پی ایس ایل 2کا فائنل لاہور میں ہونے کے حتمی فیصلے اور تیاریوں کے آغاز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نےلگے ہاتھوں کراچی کے کرکٹ شائقین کو بھی خوشخبری دیدی ہے۔

کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، اس سے دوسرے ممالک کو بھی پتہ چلے گا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کیسی ہیں۔

شہریارخان نے لگے ہاتھوں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالاجن کا کہناتھا کہ فائنل کے لاہور میں انعقاد کے خلاف بیانات دے کر عمران خان سیاست کر رہے ہیں، ہم نے وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے کیونکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دبئی جا کر غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کرکے فائنل کے حوالے سے گفت و شنید کریں گے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

خاتون مداح نے آفریدی کو انوکھی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی ہاتھ زخمی ہونے کے سبب لاہورمیں کھیلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے