Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پی ایس ایل میں بیٹسمینوں کی ’عید‘ ہوگی

پی ایس ایل میں بیٹسمینوں کی ’عید‘ ہوگی

شائقین کرکٹ کو چوکوں اور چھکوں کی برسات سے لطف اندوز کرانے کا پورا بندوبست کرلیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز جمعرات کی شب دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہورہا ہے۔ منتظمین کی جانب سے اس ایونٹ میں بھی بیٹنگ کے بے مثال مظاہرے کا پورا اہتمام کیا گیا ہے۔

خاص طور پر اسپورٹنگ وکٹیں تیار کی گئی ہیں جن پر چھکوں اور چوکوں سے شائقین کی اچھی طرح ’دل پشوری‘ کی جائے گی۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ’’ شائقین کی سپورٹ کے بغیر یہ ایونٹ کسی صورت کامیاب ہو ہی نہیں سکتا، اس سال بڑے پیمانے پر ٹکٹیں فروخت ہورہی ہیں، ہم نے بھی اسپورٹنگ وکٹیں تیار کی ہیں تاکہ ہائی اسکورننگ میچ ہوں اور شائقین کا پیسہ پوری طرح وصول ہوجائے‘‘۔

نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ بھی میسر آئے گا جبکہ اس سے غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا دروازہ بھی کھل جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے