Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / جنوبی افریقہ / ڈوپلیسی،ڈی ویلیئرز کیلئےخطرہ بن گئے

ڈوپلیسی،ڈی ویلیئرز کیلئےخطرہ بن گئے

قائمقام جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی حالیہ دونوں سیریز میں شاندارنتائج دیکر اپنے دوست اور ریگولر کپتان ابراہام ڈی ویلیئرزکیلئے ہی خطرہ بن گئے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے ہوم ٹیسٹ سیریزمیں نیوزی لینڈکو ایک صفر کے مارجن سے ہرایاتھا جس کے بعد آسٹریلیاکے خلاف ہوم ون ڈے سیریزمیں5-0کا تاریخی کلین سوئپ کیا اور اب آسٹریلیامیں کھیلی جارہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے دونوں میچوں میں فتح حاصل کرکے یہ سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے مستقل ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز کہنی کی تکلیف کے سبب کرکٹ میدانوں سے آئوٹ ہیں جن کی واپسی سری لنکاکے خلاف ہوم سیریز میں متوقع ہے۔دوسری جانب،فاف ڈوپلیسی نے مستقل کپتان بننے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرانہیں مستقل طورپرقیادت جاری رکھنے کیلئے کہاگیاتو وہ انکار نہیں کریں گے کیونکہ میں ہمیشہ ہی سے کہتاہوں کہ مجھے کپتانی بہت پسند ہے اوراس سے میں بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

جنوری2015ء سے ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرنے والے تین کپتانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو فاف ڈوپلیسی سب سے بہتر دکھائی دیتے ہیں جس کی قیادت میں کھیلے گئے تمام چھ میچوں میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈی ویلیئرزکو31میچوں میں18فتوحات کے ساتھ 12میں شکست کا بھی سامناکرنا پڑا ہے۔

tab-1

اس طرح ٹیسٹ میچوں میں بھی اس عرصے میں فاف ڈوپلیسی ہی سب سے بہترجنوبی افریقی کپتان دکھائی دیتے ہیں جس کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک ڈراکرتے ہوئے بقیہ تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے مقابلے میں ہاشم آملہ کو 9ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک کامیابی مل سکی تھی جبکہ ڈی ویلیئرزکو دومیچوں میں ایک فتح کے ساتھ ساتھ ایک شکست بھی ہوئی۔

tab-2

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈی ویلئیرزکاکیریئرمتاثرہونے کا خدشہ

ٹیسٹ میچز کھیلنے کے حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ اور ون ڈ ے کپتان ابراہام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے