Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہوگئے

پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہوگئے

پاکستان سپر لیگ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے شائقین کرکٹ کو بہت بڑی خوشخبری سنادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی جانب سے اس بار لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کا دو ٹوک فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اس سلسلے میں غیرملکی کھلاڑیوں کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے خود اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو لاہور میں کھیلنے پر راضی کرلیا ہے۔

اس بارے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کہتے ہیں کہ ’’ اگر ہماری ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ہمارے تمام غیرملکی پلیئرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کو تیار ہوں گے‘‘۔

’’خود ہمارا اپنا صوبہ گزشتہ 30 برس سے دہشتگردی کا شکار ہے، اس کے باوجود ہم نے پشاور کی فرنچائز بناکردنیا کو مثبت پیغام دینے کی کوشش کی، میری تمام غیرملکی کرکٹرز سے بات ہوئی ہے وہ لاہور جانے کو تیار ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جن کو خیبر پختونخوا میں خاص طور پر کافی پسند کیا جاتا ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کامران اکمل نے نیاٹوئنٹی20ریکارڈقائم کردیا

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف فائنل میچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے