Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پشاور زلمی نے پھر دل جیت لئے

پشاور زلمی نے پھر دل جیت لئے

اس بار پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لئے کینسر سے متاثرہ 20 بچوں کو یو اے ای لے جایا جائے گا۔

پشاور زلمی کی ٹیم بھرپور مقبولیت اور ہاٹ فیورٹ ہونے کے باوجود پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں ٹائٹل نہیں جیت سکی تھی مگر اپنے اقدامات کی بدولت اس نے تب بھی دل جیتے اور اس بار بھی دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پشاورزلمی کے روح رواں جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اس بار بھی 20 کینسر سے متاثرہ بچوں کو پی ایس ایل کے چند میچز دکھانے کے لئے یو اے ای لے جایا جائے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو اپنی زندگی کا مسرت سے بھرپور موقع قرار دیا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اس اقدام پر پشاور زلمی کا حصہ ہونے کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا اہم ترین قدم ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آفریدی کو بڑی خواہش پوری کرنے کا موقع مل گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق جارحانہ مزاج آسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹر نیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے