Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پشاورزلمی اور آئی پی ایل ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی

پشاورزلمی اور آئی پی ایل ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزڈٹیم پشاورزلمی کے مالک جاویدآفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈکے صدر انوراگ ٹھاکر کو اپنی ٹیم کے آئی پی ایل ٹیموںکے ساتھ میچز کرانے کی تجویز دیدی ہے۔انہوں نے یہ پیشکش جمعے کو نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جاوید آفریدی نے بتایا کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انوراگ ٹھاکر نے پشاور زلمی کی آئی پی ایل کی ٹیموں کے ساتھ میچ کروانے کی اس تجویز کو جلد عملی شکل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سے ان کی ملاقات دراصل ان کی اسپورٹس ڈپلومیسی کا حصہ ہے جس کےتحت وہ چاہتے ہیں کہ پاک انڈیا کرکٹ روابط بحال ہوں۔انہوں نے انوراگ ٹھاکر سے یہ بھی کہا کہ انھیں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود کھیلوں کے رابطے بحال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

پشاور زلمی کے سربراہ نے انوراگ ٹھاکر کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے آئی پی ایل میں حصہ لینے والی چند ٹیموں کے مالکان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

پشاور زلمی کے سربراہ کی بی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب بی سی سی آئی پاکستان سے کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور اس نے جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے بھارتی خواتین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے پر ان میچوں کےتمام پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے