Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / پشاور زلمی نے لاہورقلندرزکو ہرادیا

پشاور زلمی نے لاہورقلندرزکو ہرادیا

پشاورزلمی نے پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرزکو 17 رنز سے ہرادیا۔

167 رنزکے ہدف کے جواب میں لاہورقلندرزکی ٹیم بدترین صورتحال سے دوچار ہوئی جب اُس کے ٹاپ 6 بلے بازوں میں ماسوائے کیمرون دلپورٹ (32)کے کوئی بھی اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں داخل نہیں کرسکا۔نویں نمبرپر بیٹنگ کرنے والے سہیل تنویر نے سب سے زیادہ 36 رنزکی اننگزکھیلی جس کی بدولت لاہورقلندرزکی ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنزبنانے میں کامیاب ہوسکی۔

پشاورزلمی کی جانب سے سے محمد حفیظ اور شکیب الحسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی، وہاب ریاض، شاہد آفریدی اور ڈیرن سامی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پشاورزلمی نے کامران اکمل کے شاندار58رنزکی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 166رنزبناکر لاہورقلندرزکو167رنزکا ہدف دیدیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی پشاورزلمی کے اوپنر تمیم اقبال ایکبار ناکام رہے جبکہ کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 9چوکوں کی مددسے شاندار58رنزبنائے اور بڑاشاٹ کھیلنے کی کوشش میں معمولی ساقدم باہرلے جانے کی پاداش میں وہ اسٹمپ ہوگئے۔

شکیب الحسن نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 24 گیندوں پر30بنائے جبکہ مارلن سموئلز 17جبکہ محمد حفیظ 13رنزبناسکے۔شاہد آفریدی بھی شائقین کی توقعات پورانہ اُترسکے جو چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مددسے 10رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

لاہورقلندرزکی جانب سے یاسرشاہ نے سب سے زیادہ دو وکٹیں لینے کے علاوہ سب سے کفایتی بولنگ بھی کی جنہوں نے چار اوورزمیں 4.75کے اکانومی ریٹ سے صرف19رنزبننے دیئے جبکہ لاہورقلندرزکاکوئی دوسراایسابولر نہ تھا جس کا اکانومی ریٹ7 سے نیچے رہاہو

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے