Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی فرنچائزڈٹیم پر بھاری جرمانہ

آسٹریلوی فرنچائزڈٹیم پر بھاری جرمانہ

آسٹریلوی ڈومیسٹک فرنچائزڈٹیم پرتھ اسکارچرپر2016/17ء کی بگ بیش ٹوئنٹی20لیگ کے دوران تنخواہ کے نظام کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیاگیاہے۔

کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پرتھ اسکارچرنے سیلری نظام کی خلاف ورزی کی نشاندہی بھی ازخودہی کی ہے جو اپنی مقررہ 1.3ملین ڈالرزسے پانچ ہزارڈالرزتجاوزکرگئی۔جس کی بناء پر اُس پر ڈیڑھ لاکھ ڈالرزکا جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ مزید پانچ سالوں کے دوران سیلری نظام کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے وگرنہ اُس کی معطلی بھی ہوسکتی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیاکے ترجمان کے مطابق پرتھ اسکارچرزنے اپنی غلطی مانتے ہوئے جرمانہ بھی قبول کرلیاہے۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آنے والا ٹورنامنٹ 20دسمبر سے شروع ہوناہے جس میں پرتھ اسکارچرزاپنا پہلا میچ 23دسمبرکو کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے