Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پرتھ پاکستان کیلئے ’آئیڈیل ترین‘ آسٹریلوی گرائونڈ

پرتھ پاکستان کیلئے ’آئیڈیل ترین‘ آسٹریلوی گرائونڈ

پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج پرتھ کے واکااسٹیڈیم میں سیریزکے تیسرے میچ میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان کا ون ڈے ریکارڈانتہائی شاندار ہے۔

پرتھ واحد آسٹریلوی گرائونڈہے جہاں پاکستان ٹیم نے میزبان سائیڈکے خلاف شکستوں سے زائد اور وہ بھی دوگنی فتوحات حاصل کی ہیں۔پاکستان نے وہاں کھیلے گئے2.00کے فتح وشکست کے تناسب سے چھ میں سے چار میچز جیتے ہیں۔

پرتھ اُن تین آسٹریلوی وینیوزمیں شامل ہے جہاں پاکستا ن نے میزبان سائیڈکے خلاف سب سے زیادہ چار،چار ون ڈے میچز جیتے ہیں جبکہ یہ فتوحات صرف چھ میچ کھیل کر حاصل کی ہیں،اس کے مقابلے میں گرین شرٹس کو ملبورن اور سڈنی میں اتنی کامیابیاں چودہ،چودہ میچوں میں دس،دس شکستوں کے عوض ملی ہیں۔

پاکستان نے 2010ء سے قبل(1987ء سے 2005ئ) تک پرتھ میں کھیلے گئے چاروں ون ڈے میچوں میں میزبان آسٹریلیاکو ہرایاتھا تاہم 2010ء کی سیریزمیں دونوں میچز میزبان سائیڈ نے جیتے تھے۔

Pakistan in Perth Cricket Ground

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے