Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آخرکارپی سی بی کو دانش کنیریاپررحم آگیا

آخرکارپی سی بی کو دانش کنیریاپررحم آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈکوآخرکار پابندی کے شکار لیگ اسپنر دانش کنیریا پر رحم آگیاجس نے اُسے کرکٹ کے ڈیپارٹمنٹ میں مستقل ملازمت دینے کی پیشکش کردی ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ فیصلہ ہندورکن پارلیمنٹ رامیش کمارکی جانب سے اُٹھائے گئے اعتراض کے بعد کیا کہ یہ انگلش بورڈکی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اُن کی کوئی مدد نہیں کررہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کئی اراکین قومی اسمبلی نے یہ اعتراض اُٹھایاتھا کہ 61ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے دانش کنیریا کی مدد نہ کرنے سے دُنیا میں غلط تاثر جارہاہے کہ چونکہ وہ ہندئو ہے،اس لئے کوئی اُس سے پوچھ نہیں رہا۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ دانش کنیریا نے اپنے اوپر عائد پابندی کو تسلیم کرتے ہوئے اس میں نرمی کیلئے پی سی بی اور ای سی بی سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

12کرکٹرزکے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کاانکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل2کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے