Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شہریارخان نے مصباح الحق کی کپتانی پریوٹرن لے لیا

شہریارخان نے مصباح الحق کی کپتانی پریوٹرن لے لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اگرچہ سابق سفارتکار رہے ہیں لیکن لگتاہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ ترین عہدے پر بیٹھنے سے قبل وہ اپنی ساری سمجھ بوجھ پیچھے چھوڑ آئے ہیں جن کے غلط وقت پر دیئے گئے بیانات جگ ہنسائی کا سبب بنتے ہیں۔

زیادہ دن پرانی بات نہیں جب شہریارخان نے موجودہ ون ڈے کپتان اظہرعلی کے بارے میں کہہ دیاتھا کہ وہ بطور کپتان بورڈکا اعتماد کھوچکے ہیں جبکہ اُن کی ون ڈے ٹیم میں جگہ کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

اب شہریارخان نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے بارے میں پینترا بدلتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ اب ریٹائرڈ ہونا چاہیں تو اُنہیں نہیں روکا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہی شہریارخان ہی مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ لینے سے روکتے رہے ہیں اورانہیں 2018ء تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔

ایک پاکستانی روزنامے کو دئیے گئے انٹرویومیں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ مصباح الحق بے مثال کھلاڑی اور بہترین کپتان ہے،اُس کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں،جنہیں بھلائے نہیں بھلایا جاسکتالیکن اگروہ اب ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کریں گے تو اُسے منع نہیں کریں گے۔

شہریارخان کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ مصباح الحق کو اب ٹیسٹ ٹیم سے ہٹانے کے موڈمیں ہیں کیونکہ ماضی میں جب بھی ٹیسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کا سوچا ہے یا چاہاتو انہی چیئرمین صاحب نے اُنہیں ریٹائرمنٹ لینے سے روکا ہے۔ زیادہ دن پرانی بات نہیں ہے جب شہریارخان نے کہاتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مصباح الحق2018ء تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بدستورجاری رکھیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شرجیل اور خالد لطیف نے اعتراف کرلیاہے‘شہریارخان

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ خالدلطیف اور شرجیل خان نے بکی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے