Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پربھی فرد جرم عائد

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پربھی فرد جرم عائد

ناصر جمشید کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات میں عدم تعاون کے سبب پی سی بی کی جانب سے اُن پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے۔ دوسری طرف شاہ زیب حسن کی جانب سے پی سی بی کی چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات تسلیم نہ کرنے کے بعد کیس ٹربیونل کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب ٹربیونل میں کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود ناصر جمشید کو اسکینڈل میں مرکزی کردارقراردیا جا رہا ہے انہیں برطانوی پولیس کی جانب سے مبینہ بکی یوسف کے ساتھ حراست میں لیا گیا لیکن تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرکے انگلینڈ چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن بھی معطل کردیئے گئے تھے لیکن محمد عرفان نے الزام تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد انہیں سزا سنادی گئی جب کہ شرجیل اور خالد لطیف کے کیسز ٹربیونل میں زیر سماعت ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹھوس ثبوت موجود ہیں ،ناصرجمشید کی ویڈیوپرشہریارخان کا ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے ناصرجمشید کی سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوکے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے