Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / بورڈ نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا

بورڈ نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے سے گردش کرنے والی خبروں کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے ہارون رشید کو باقاعدہ طورپر بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیاہے۔

پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ہارون رشید کی تقرری طریقہ کارکو فالو کرتے ہوئے کی گئی ہے جس میں اُمیدواروں کے انٹرویوز بھی کئے گئے تھے۔ہارون رشید آج ( 17 اپریل 2017ئ) سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا غور کررہاہے ۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے