Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز سے روکنے کی تیاریاں 

پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز سے روکنے کی تیاریاں 

پاکستانی کرکٹرز کوغیر ملکی لیگز کھیل کر اچھی رقم کمانے کا شاندار موقع مل جاتا ہے اب یہ موقع کھلاڑیوں سے چھینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، جو تھوڑا وقفہ ملتا ہے تولیگز میں شرکت کر کے وہ تھکاوٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں، اس صورتحال میں فٹنس مسائل بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوجائیں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی کی تجویز ہے کہ پی سی بی لیگز میں کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے یکساں قانون سازی کرے۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کے کپتان مصباح الحق نے ملک میں تین روزہ گریڈ 2ایونٹ میں شرکت کرنے کے بجائے غیر معیاری ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگز کو ترجیح دی۔
یاد رہے کہ سینئر بیٹسمین کو دورئہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کیلیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے، پہلا میچ 22اپریل کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا، مصباح الحق پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تھے، توقع تھی کہ وہ ملک میں جاری ڈومیسٹک گریڈ 2ٹورنامنٹ میں اپنے ریجن فیصل آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف طویل فارمیٹ کے میچز کیلیے فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے مگر انھوں نے ہانگ کانگ میں چھوٹے گرائونڈ میں معمولی بولرز کے سامنے ٹوئنٹی20ایونٹ میں چوکے چھکے جڑنے کو ترجیح دی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے