Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستانی کرکٹرز سڈنی پولیس کے ’ہتھے‘ چڑھ گئے

پاکستانی کرکٹرز سڈنی پولیس کے ’ہتھے‘ چڑھ گئے

سڈنی پولیس نے پاکستانی کرکٹرز کوکسی الزام میں نہیں بلکہ چیریٹی میچ کیلئے اپنے ساتھ ملایا،گرین کیپس کے پلیئرز نے گینون پارک میں نیوسائوتھ ویلز پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں آسٹریلیا میں کرکٹ کے سخت ترین مقابلوں کا سامنا کررہی ہے وہیں پر وہ مختلف ایونٹس میں شریک ہوکر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

ہفتے کی صبح پاکستان ٹیم نے گینون پارک میں نیوسائوتھ ویلز پولیس کی ایمرجنسی سروسز میگا بیش کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ جس میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پاکستانی کرکٹروہاب ریاض سے کئی دلچسپ سوالات بھی کئے۔ اس موقع پر کرکٹرز بھی بچوں کے ساتھ بچے بنے دکھائی دیئے۔

اس چیریٹی تقریب سے کافی فنڈز حاصل ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق آسٹریلوی کھلاڑی گلن میک گرا کی کینسر فائونڈیشن کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں بھی گلابی ٹوپیاں پہن کر حصہ لیا تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے