Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹوئنٹی 20 میچ میں حریف ٹیم کے ابتدائی چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد اُنہیں 124/8 کے مجموعے تک محدود رکھنے کے بعد 125 رنزکا ہدف احمد شہزاد کی 53 رنزکی اننگز کی بدولت فتح حاصل کرکے سیریز تین، ایک سے اپنے نام کرلی.

پاکستان کی اننگزمیں احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 53 رنزبنائے جبکہ بابراعظم 38 اور اوپنر کامران اکمل 20 رنزبناکرنمایاں رہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بناسکی۔وکٹ کیپراوپنر بیٹسمین چدوک والٹن نے دو چوکوں اور چار چھکوں سے مزین 40 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ مارلن سموئلز 22 رنز کے بعد کپتان کارلوس بریتھویٹ دو چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 37 رنز بناکر نمایاں رہے ۔پاکستانی بولرزمیں حسن علی اور شاداب خان نے دو،دو جبکہ عمادوسیم ،رومان رئیس اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریزکے آخری میچ میں  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چوتھے ٹوئنٹی 20 میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی جس میں سہیل تنویرکی جگہ رومان رئیس کو موقع دیا گیا۔

چوتھے ٹوئنٹی میچ میں بہترین کھلاڑ ی کا ایوارڈ حسن علی کو جبکہ مین آف دی سیریز شاداب خان کو دیا گیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

5ریکارڈزجو تیسرے پاک-ویسٹ انڈیزمیچ میں ٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹرینڈاڈمیں کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی20میچ میں میزبان سائیڈنے اپنے اوپنر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے