Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز نہ ہارنے کی 26سالہ روایت برقرار

ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز نہ ہارنے کی 26سالہ روایت برقرار

شعیب ملک کی ناقابل شکست سنچری اور محمد حفیظ کی 81رنزکی شاندار اننگزکی بدولت پاکستان ٹیم نے 234رنزکا ہدف باآسانی 43.1اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر پوراکرکے تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز دو،ایک سے اپنے نام کرلی۔

234رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا جس کے اوپنر کامران اکمل صفر جبکہ احمد شہزاد 3 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔بعدازاں ان فارم بلے باز بابراعظم کے محض16رنزپرآئوٹ ہوجانے سے پاکستان ٹیم نویں اوور میں 36/3کی صورتحال سے دوچار ہوگئی۔

اس موقع پر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے کمانڈسنبھالتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔تجربہ کار بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 113رنزکی شاندار شراکت قائم کی۔بعدازاں 30 ویں اوورمیں محمد حفیظ 86 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 81رنزبنانے کے بعد نرسے کی گیندپر پرما ل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

بعدازاں شعیب ملک نے کپتان سرفرازاحمد کے ساتھ مل کر 44ویں اوورکی پہلی گیندپر پاکستان کو چھ وکٹوں سے آسان فتح دلادی۔شعیب ملک نے آئوٹ ہوئے بغیر 111 گیندوں پر دس چوکوں اور دو چھکو ں کی مددسے *101جبکہ سرفرازاحمد نے ایک چوکے کی مددسے *24رنزبنائے۔

ویسٹ انڈیزکی جانب سے شنن گبریل نے سب سے زیادہ 2جبکہ جیسن ہولڈر اور ڈاویندرابشو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شعیب ملک کو تیسرے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم شائی ہوپ اور جیسن محمد کی ففٹیوں کی بدولت مقررہ پچاس اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233رنزبنانے میں کامیاب رہی تھی۔( ویسٹ انڈیزکی اننگزکی تفصیل پڑھیں)

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

گیانا میں پہلے بیٹنگ صحیح یابعدمیں؟ ریکارڈکیا کہتا ہے؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے