Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاک -ویسٹ انڈیزکے پہلے روز3اہم ریکارڈزٹوٹ گئے

پاک -ویسٹ انڈیزکے پہلے روز3اہم ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن اگرچہ شائقین کرکٹ کیلئے ایک عام دن تھالیکن اس میں چند ایک اہم ریکارڈز بنے اور نئی تاریخیں رقم ہوئیںجن کا احوال اگلی سطورمیں پیش کیا جارہاہے۔

روسٹن اور ڈورچ نے ویسٹ انڈین تاریخ بدل دی
ویسٹ انڈیزکے بلے بازوں روسٹن چیس اور شین ڈورِچ نے جمیکا ٹیسٹ کے پہلے روز71/5کی صورتحال کے بعد چھٹی وکٹ پر 118رنزکی شراکت قائم کرکے اپنی ملکی تاریخ بدل دی۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف75یا کم رنزپر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کوئی بھی ویسٹ انڈین جوڑی چھٹی وکٹ پر سنچری شراکت قائم نہیں کرسکی ہے ۔یوں روسٹن اور ڈورِچ پاکستان کے خلاف مشکل صورتحال کے بعد چھٹی وکٹ پر سنچری بنانے والی پہلی ویسٹ انڈین جوڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 75یا کم رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد اگلی (چھٹی)وکٹ پر سب سے بڑی شراکت99رنزکی تھی جو 1980ء میں لاری گومس اور ڈیوڈمرے نے کراچی کے مقام پر قائم کی تھی ۔

75یا کم رنزپر آدھی وکٹیں گنوانے کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ پر دُنیاکی کسی بھی ٹیم کے خلاف مجموعی طورپر تیسری سنچری شراکت بھی ہے۔اس صورتحال میں سب سے بڑی131رنز کی شراکت شیونارائن چندرپال اور ریڈلی جیکبس نے اپریل2003ء میں آسٹریلیاکے خلاف جارج ٹائون کے مقام پر قائم کی تھی۔

پاکستان کو چھٹی وکٹ پر تاریخ کی سب سے بڑی مزاحمت کا سامنا
جمیکا کے پہلے روز71رنزپر حریف ٹیم کی پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو روسٹن چیس اور شین ڈورِچ کی جانب سے زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اس نازک صورتحال میں چھٹی وکٹ پر 118رنزکی شراکت قائم کی۔

یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف75یا کم اسکور پرپانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستانی بولرز کے خلاف رنزکے اعتبار سے سب سے بڑی مزاحمت ہے۔ مجموعی طورپر یہ اس صورتحال میں پاکستان کے خلاف چھٹی وکٹ پر قائم ہونے والی محض دوسری سنچری شراکت بھی ہے۔روسٹن چیس اور شین ڈورِچ سے قبل یہ کارنامہ صرف سری لنکا کی تلکارتنے دلشان اور فرویزمحروف کی جوڑی نے مارچ2006ء میں کولمبوکے مقام پر 111 رنزکی شراکت قائم کرکے سرانجام دیاتھا۔

محمد عباس کم ترین گیندوں پرپہلی وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیندپر کریگ بریتھویٹ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ کراکر کم ترین گیندوں پر وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

اُن سے کم گیندوں پر یہ کارنامہ صرف انتخاب عالم ہی سرانجام دے سکے ہیں جنہوں نے 1959ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہی گیندپر وکٹ حاصل کی تھی جبکہ اُن کے علاوہ شاہد نذیر اپنی تیسری،محمد سمیع پانچویں اور فضل اکبر ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی وکٹ پر وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

پہلے پاک-ویسٹ انڈیز جمیکا ٹیسٹ کے مزید مختصراعدادوشمار

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغاز کیا ۔وہ کیربیئن سرزمین پرمیزبان سائیڈکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے مجموعی طورپر گیارھویں کرکٹر بن گئے۔
  • میکا ٹیسٹ کے آغازکے ساتھ ہی پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ مقابلوں کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔ویسٹ انڈیز مجموعی طورپر اب چھٹی ٹیم بن گئی ہے جس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی ففٹی مکمل کی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ(81)، آسٹریلیا(62)، بھارت(59)، نیوزی لینڈ(55)اور سری لنکا(51) کی ٹیمیں یہ سنگ میل عبورکرچکی ہیں۔
  • 151 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے بنائے گئے 63رنز روسٹن چیس کے کیریئر کے آٹھویں ٹیسٹ میں تیسری ففٹی پلس اننگز اور دوسرا بہترین اسکورتھا۔روسٹن چیس نے اپنے کیریئر کی واحد سنچری بھارت کے خلاف جبکہ اب تک کی دونوں ففٹیاں پاکستان کے خلاف بنائی ہیں۔
  • شین ڈورچ کے 9چوکوں سے مزین 56رنز درحقیقت، اُس کی مجموعی طورپرپانچویں جبکہ پاکستان کے خلاف دوسری ففٹی پلس اننگز ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شکست پرمصباح الحق کا حیران کن تبصرہ

ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز 188رنزکے ہدف کے تعاقب میں81رنزپر آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے