Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق ’آخری سیریز‘کیلئے کپتان برقرار،شاداب شامل

مصباح الحق ’آخری سیریز‘کیلئے کپتان برقرار،شاداب شامل

پاکستا ن کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی نے مصباح الحق کو دورۂ ویسٹ انڈیزمیں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھاہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اسے مصباح الحق کی آخری سیریز قرار دیاہے۔ اظہرعلی کی جگہ سرفرازاحمدکو نائب کپتان مقرر کیا گیاہے۔

جولائی5102ء میں آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے جن کے ساتھ دوسرے اوپنر شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹوئنٹی20سیریزمیں سلیکٹرزکو مطمئن کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان بھی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ پانے والے اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھاگیاہے جو اب نائب کپتان کے بجائے عام پلیئرکے طورپر کھیلیں گے۔اُن کے ساتھ یونس خان، اسد شفیق، یاسر شاہ، محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ یو

حسب توقع فاسٹ بولر احت علی، سمیع اسلم اور سہیل خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔جن میں سے آخری دونوں پلیئرزکو فٹنس پر اطمینان نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل نہیں کیا گیا۔

دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ:

مصباح الحق( کپتان)، سرفرازاحمد (وکٹ کیپر/نائب کپتان)، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہرعلی ،یونس خان،بابر اعظم ،اسد شفیق،عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان،محمد اصغر، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عباس

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے