Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پہلے پاک-ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی کے وینیوبارباڈوس کاسابقہ ریکارڈ

پہلے پاک-ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی کے وینیوبارباڈوس کاسابقہ ریکارڈ

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیل رہی ہیں ۔اس میچ اور وینیو(بارباڈوس)کے ماضی اور ریکارڈزسے متعلق رپورٹ ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔

  • آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آٹھویں بار ٹوئنٹی20میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی ۔سابقہ سات میچوں میں پاکستان نے پانچ جبکہ ویسٹ انڈیزنے صرف دو جیتے ہیں جن میں سے آخری فتح آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی 2014ء کے دوران ڈھاکہ کے مقام پر حاصل کی تھی۔
  • پہلے ٹوئنٹی20کا وینیو بارڈوس کا برج ٹائون میزبان سائیڈ کیلئے فیورٹ گرائونڈہے جہاں اُس نے اپنے دیگر تمام ملکی گرائونڈز کے مقابلے میں یہاں سب سے زیادہ پانچ ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں جبکہ کوئی دوسراایسا ہوم گرائونڈنہیں جہاں ویسٹ انڈیز دو سے زائد فتوحات حاصل کرچکاہو۔
  • بارڈوس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کی فتح کا تناسب زیادہ ہے۔ویسٹ انڈیزنے اس وینیو پر جن تین میچوں میں پہلے بیٹنگ کی ہے،سبھی میں فتح حاصل کی ہے۔ یہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 16میں سے 12میچز جیتے ہیں جبکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کو 16میچوں میں صرف چار ہی فتوحات مل سکی ہیں۔
  • پاکستان ٹیم نے اس سے قبل بارڈوس میں صرف ایک ہی ٹوئنٹی20میچ کھیلا ہے جس میں اُسے ورلڈٹی ٹوئنٹی 2010ء کے دوران انگلینڈ کے ہاتھوں چھ وکٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔
  • بارڈوس میں ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز میں کبھی بھی 200+رنزکا مجموعہ نہیں بناجہاں سب سے بڑامجموعہ 195/3ہے جو مئی2010ء میں سری لنکا نے میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف بنایاتھا۔اس وینیو پر پاکستان ٹیم نے اپنے واحد میچ میں 147/9رنزبنائے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان ٹیم اور شاداب خان نے عالمی ریکارڈ توڑڈالے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے چوتھے ٹوئنٹی20میچ میں چند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے