Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ویسٹ انڈیزکیساتھ چارٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز طے ہوگئی

ویسٹ انڈیزکیساتھ چارٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز طے ہوگئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان چارٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز طے ہوگئی ہے جواگلے دورۂ ویسٹ انڈیزمیں کھیلی جائیگی ۔اس سے قبل اس ٹورمیں دو ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز طے تھی۔

پاکستان ٹیم رواں ماہ کے آخری ہفتے سے سات ہفتوں پرمشتمل طویل دورۂ ویسٹ انڈیزکا آغازکررہی ہے جس میں وہ تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے علاوہ چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزبھی کھیلے گی۔اب یہ ٹور31مارچ کے بجائے 26مارچ سے شروع ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ د وٹوئنٹی20میچوں کی سیریز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہرلائوڈرہل میں کرانا چاہتاتھاجس کیلئے وہاں کا گرائونڈبھی بک کرالیاگیاتھا لیکن ڈونلڈٹرمپ کی حکومت میں پاکستانی پلیئرزاورآفیشلزکوویزے ملنے میں ممکنہ مشکلات کے سبب یہ دونوں میچز کیربیئن سرزمین پر ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ٹوئنٹی20کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسراموقع ہے کہ دوفل ممبر ممالک کے درمیان مختصرفارمیٹ کے چارمیچوں کی سیریز کھیلی جائیگی اس سے قبل گزشتہ برس جنوری میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان اتنے ہی میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کیلئے عالمی نمبر3 بننے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورۂ ویسٹ انڈیزمیں آئی سی سی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے