Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / برائن لارا نے پاکستان ٹیم کو ’فیورٹ‘ قراردے دیا

برائن لارا نے پاکستان ٹیم کو ’فیورٹ‘ قراردے دیا

سابق ویسٹ انڈین سپر اسٹار بیٹسمین نے آنے والی سیریز کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے جہاں پر مکمل سیریز کھیلی جائے گی۔ گرین کیپس و شرٹس کو آسٹریلیا میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس کے باوجود برائن لارا اسے ہی کیریبئن ٹیم کے خلاف فیورٹ قرار دیتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بہت ہی بہترین سائیڈ ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کا اسی کا امکان زیادہ ہے، وہ ایک کافی باصلاحیت ٹیم ہے لیکن اس کے ساتھ ناقابل پیشگوئی بھی ہے، ویسے ہی ویسٹ انڈین ٹیم کے بارے میں بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، جب دو ناقابل پیشگوئی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی تو بلاشبہ کیریبئن جزائر میں ہمیں ایک بہترین سیریز دیکھنے کو ملے گی‘‘۔

برائن لارا نے تمام انٹرنیشنل مقابلے رات کو منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ’’ ہمارے دورے میں اسٹیڈیم میں شائقین سے بھرے رہتے تھے مگر اب بہت کم جگہوں پر دن میں اتنا رش دیکھنے کوملتا ہے، لوگوں کی زندگیاں بہت مصروف ہوچکی ہیں۔

ان کے پاس دن میں وقت ہی نہیں ہوتا اس لئے زیادہ سے زیادہ مقابلے رات کو منعقد کرنا چاہئیں تاکہ شائقین کو معمولات زندگی کے ساتھ اپنے پسندیدہ کھیل سے بھی لطف اندوز ہونے کا وقت مل سکے‘‘۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیزکیساتھ چارٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز طے ہوگئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان چارٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز طے ہوگئی ہے جواگلے دورۂ ویسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے