Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ویسٹ انڈیزنے پاکستان سے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

ویسٹ انڈیزنے پاکستان سے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان میں ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے فیکا کے اعتراضات کے سبب تذبذب کا شکار ہونے والے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈنے اس بحث کو سمیٹتے ہوئے پاکستان سے ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیاہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 27مارچ سے 15مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ جہاں وہ میزبان سائیڈکے خلاف 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی 20میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 22اپریل سے سبینا پارک سے ہوگا،دوسرا ٹیسٹ 30اپریل سے کنگسٹن اوول اور تیسرا ٹیسٹ میچ 10مئی سے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 7اپریل ،دوسرا 9اپریل اور تیسرا ون ڈے 11 اپریل کو کھیلا جائے گا،پہلا اور دوسرا ون ڈے گایانا نیشنل اسٹیڈیم جبکہ تیسرا ون ڈے ٹریلونی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 31 مارچ جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 2اپریل کو کھیلا جائے گا،دونوں میچزکوئنز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے