Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا امکان برقرار

ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا امکان برقرار

دو یا تین ٹوئنٹی 20 میچز کے لئے ویسٹ انڈین ٹیم کے پاکستان آنے کی امیدیں پھر سے بحال ہونے لگی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا دو یا تین ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان اس وقت ختم ہوگیا تھا جب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن یعنی فیکا نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے روک دیا تھا۔

اب نجم سیٹھی جھوٹے کو ایک طرح سے گھر تک پہنچانے پر تل گئے ہیں، وہ جلد ہی اس کمپنی کے حکام سے ملنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جوکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے ڈرا رہی ہے۔ ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل سیکیورٹی کمپنی ہی دراصل اپنی ماہرانہ رائے مختلف کرکٹ بورڈز اور پلیئرز باڈی کو دیتی ہے۔

نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ’’ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا، میں جلد ہی انٹرنیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے آفیشلز سے ملاقات کرنے والا ہوں جس میں ان سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے بغیر کوئی نمائندہ بھیجے پاکستان کی سیکیورٹی پر اتنی بڑی رائے کیسے پیدا کرلی‘‘۔

’’میں ان کو پاکستان میں سیکیورٹی کے بہتر ہوتے حالات کے بارے میں بتائوں گا اور یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ چونکہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال اب بہتر ہوچکی ہے اس لئے یہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے کوششیں شروع کی گئی ہیں‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

قذافی اسٹیڈیم پھر آبادہوگا،بڑی سیریز کا امکان

پی ایس ایل 2کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے