Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / قومی ٹیم کا اعلان،کامران اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

قومی ٹیم کا اعلان،کامران اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈکا اعلان کردیاہے جس میں پی ایس ایل2کے ٹاپ اسکوررکامران اکمل اور احمد شہزاد کو جگہ دی گئی ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی، عمر اکمل اور یاسر شاہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ عمرا کمل کو فٹنس مسائل کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیئے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ،بابراعظم،شعیب ملک ،فخر زمان،شاداب خان،عثمان شنواری،وہاب ریاض،عماد وسیم ،محمد نوازاور حسن علی،سہیل تنویر،رومان رئیس، شامل ہیں جب کہ فاسٹ بالر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی میں آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم میں شامل 16 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز حمد،احمد شہزاد،کامران اکمل،محمد حفیظ،بابراعظم،شعیب ملک،فخرزمان ،آصف ذاکر،عماد وسیم،شاداب خان،فاسٹ بالرزمیں حسن علی،وہاب ریاض ،محمد عامر،فہیم اشرف اور جنید خان شامل ہیں جب کہ اسپن بالنگ کے لئے محمد اصغر کو موقع دیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں،اس حوالے سے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم آئندہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں اظہر علی کو موقع دیا جاسکتا ہے۔چیف سلیکٹر کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹور میچ: اظہر،یونس ،مصباح سبھی ناکام، احمد شہزاد چل پڑے

پاکستانیز اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ میں پاکستان کے بڑے بیٹنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے