Clicky

ہوم / تازہ ترین / مستحکم پوزیشن کے باوجودپاکستان بڑااسکوربنانے میں ناکام

مستحکم پوزیشن کے باوجودپاکستان بڑااسکوربنانے میں ناکام

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے بعد لوئرآرڈرکی بیوفائی کے سبب ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20میچ میں بڑامجموعہ ترتیب دینے میں ناکام ہوگئی۔

4کے مجموعی اسکورپراحمد شہزاد اور عمادوسیم کی وکٹیں گنوانے کے بعد کامران اکمل اور بابراعظم کے درمیان تیسری وکٹ پر88 رنزکی ریکارڈشراکت نے پاکستان کا مجموعہ 12اوورزمیں 92رنز تک پہنچادیاتھا لیکن اس موقع پر کامران اکمل (48رنز)کے آئوٹ ہوجانے کے بعد صورتحال یکسربدلنا شروع ہوگئی۔جس کی بدولت پاکستان ٹیم اپنے آخری آٹھ اوورز میں صرف45رنزبناسکی۔

نئے بیٹسمین شعیب ملک صرف2رنزبناکرپویلین واپس لوٹے تو تین چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 38 گیندوں پر 43 رنزبنانے والے بابراعظم کا بیٹ سنیل نرائن نے خاموش کرادیا۔بعدازاں کپتان سرفرازاحمدتین رنزبناکررن آئوٹ اور وہاب ریاض ایک بناکرولیمزکا شکار بنے۔

اس موقع پر فخرزماں نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے کی مددسے گیندوں کے برابر21 رنزبنائے تاہم وہ بھی آخری اوورکی پہلی گیندپر آئوٹ ہوگئے ۔بعدازاں شاداب خان اور سہیل تنویر مقررہ بیس اوورزتک پاکستان کو صرف 137/8رنزکامجموعہ ہی دلاسکے جو گزشتہ میچ کے مقابلے میں صرف5رنز زائد ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹوئنٹی 20 میچ میں حریف ٹیم کے ابتدائی چھ کھلاڑیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے