Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمدحفیظ کامیاب بیٹسمین، حسن علی کامیاب بولر ٹھہرے

محمدحفیظ کامیاب بیٹسمین، حسن علی کامیاب بولر ٹھہرے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریزمیں جہاں پاکستان ٹیم نے دو،ایک سے فتح حاصل کی، وہاں پاکستانی پلیئرزنے انفرادی جنگ بھی جیتی۔محمد حفیظ بیٹنگ جبکہ فاسٹ بولر حسن علی بولنگ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشنز ہتھیانے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی بلے بازمحمد حفیظ نے 67.00کی شاندار اوسط سے 201رنزبناکر سیریزکے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو تین میچوں کی سیریزمیں 200رنزکی حد عبورکرنے والے واحد بلے باز تھے۔

سیریزکے بیٹنگ ٹیبل پر تینوں ٹاپ پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں کا قبضہ رہاجس میں شعیب ملک 163اور بابراعظم 154رنزبناکر نمایاں رہے جن کے بعد جیسن محمد نے 151اور شائی ہوپ نے 110رنزجوڑے۔

سیریزمیں بننے والی دونوں سنچریاں پاکستانی بلے بازوں بابراعظم اور شعیب ملک نے اسکورکیں جن میں بابراعظم نے 125رنزبناکر سیریزمیں بیسٹ اسکوربنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

سیریزکے دوران کسی بیٹسمین کی جانب سے ایک اننگزمیں لگائے جانے والے زیادہ سے زیادہ چھکے تین تھے،یہ اعزاز چار بیٹسمینوں کامران اکمل،محمدحفیظ،بابراعظم اور جیسن محمد نے حاصل کیا۔مجموعی طورپر محمدحفیظ چھ چھکوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیسن محمد نے پانچ اور شعیب ملک نے چار چھکے لگائے۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریزمیں تیز ترین انفرادی اننگز ویسٹ انڈیزکے ٹیل اینڈر بلے باز ایشلے نرسے نے کھیلی جس نے پہلے ون ڈے میچ میں 226.66کے اسٹرائک ریٹ سے اسکورکرتے ہوئے 15 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے ناقابل شکست*34رنزبنائے تھے۔وہ گیندوں سے دوگنے رنزپر مشتمل25+ رنزکی اننگزکھیلنے والے واحد بلے باز تھے۔

بولرزمیں حسن علی اور ایشلے نرسے6،6وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے تاہم اوسط اور اسٹرائک ریٹ میں پاکستانی پیسرکو نمایاں برتری حاصل رہی۔جن کے بعد محمد عامر اور شاداب خان نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرکے خودکو نمایاں بولرز میں شامل کرایا۔

حسن علی اننگزمیں پانچ وکٹوں کی کارکردگی دکھانے والے واحد بولر تھے جن کے بعد ایشلے نرسے4/62کے فیگر کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔حسن علی اور ایشلے نرسے کے علاوہ کوئی تیسرا بولر اننگزمیں2 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

تین بولرزکومشترکہ طورپر ایک میچ میں بدترین پٹائی کا سامناکرنا پڑاجن میں ویسٹ انڈیزکے شنن گبریل اور الزاری جوسف کے علاوہ پاکستان کے وہاب ریاض شامل تھے جنہوں نے ایک میچ میں69،69رنز دئیے۔

فیلڈروں میں پاکستان کے بابراعظم اور ویسٹ انڈیزکے چدوِک والٹن 3، 3کیچ پکڑکرنمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپرز میں شائی ہوپ نے پانچ اور سرفرازاحمد نے چار شکارکئے۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریزکی سب سے بڑی 113رنز کی شراکت شعیب ملک اور محمد حفیظ کے درمیان ہوئی جو انہوں نے آخری ون ڈے میچ میں چوتھی وکٹ پر بنائی جبکہ سیریز کی دوسری سنچری شراکت بھی اسی ہی میچ کی پہلی اننگزمیں بنی جب شائی ہوپ اور جیسن محمد نے چوتھی وکٹ پر 101رنزکی شراکت قائم کی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے