Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کنگسٹن ٹیسٹ میں ڈرامائی تبدیلی،پاکستانی فتح کی اُمیدیں روشن

کنگسٹن ٹیسٹ میں ڈرامائی تبدیلی،پاکستانی فتح کی اُمیدیں روشن

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا کے کنگسٹن اسٹیڈیم میں ڈراکی جانب گامزن پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میچ میں ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے جس کے سبب میچ کے فیصلہ کن ہونے کا امکان روشن ہوگیاہے۔

میچ کے چوتھے روزپاکستان نے 201/4پر اپنی نامکمل اننگزکا دوبارہ آغازکیاتو اسدشفیق اپنے اسکورمیں مزید17رنزکا اضافہ کرنے کے بعد22کے انفرادی اسکورپرگبریل کی وکٹ بن گئے۔جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اپنے نائب سرفرازکے ساتھ مل کر ٹیم کے 300رنزمکمل کراتے ہوئے برتری کا کھاتہ بھی کھول دیا۔

بعدازاں سرفرازاحمد 54رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو محمد عامر(11)،وہاب ریاض(9)،یاسرشاہ(8)اور محمد عباس( 1) کے چھوٹے چھوٹے ساتھ پاتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے آخری وکٹ گرنے تک ٹیم کا مجموعہ 407رنزتک پہنچاکر پاکستان کو 121رنزکی برتری دلادی تاہم خود محض ایک رن کی کمی کے سبب اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے،وہ 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے *99رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

ویسٹ انڈیزکی جانب سے شنن گبریل اور الزاری جوسف نے تین ،تین جبکہ جیسن ہولڈر، ڈاویندرابشو اور روسٹن چیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چائے کے وقفے کے بعد چوتھے دن کے کھیل کے آخری سیشن کے دوران محمد عامر کی نپی تلی بولنگ سے پریشان ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کے خلاف لیگ اسپنر یاسر شاہ نے چار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم کو 93/4 کی صورتحال سے دوچار کردیا۔انہوں نے کریگ بریتھویٹ(14)اورشمرون ہٹمائر(20)کوبولڈجبکہ شائی ہوپ(6) کو ایل بی ڈبلیوکرانے کے علاوہ کیران پاول(49رنز)کویونس خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

حریف ٹیم کی چار وکٹیں حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو پانچویں اور آخری دن کے کھیل کے آغاز سے قبل 28رنزکی برتری حاصل ہے۔اگروہ ویسٹ انڈیزکی آخری چھ وکٹیں پہلے ایک،ڈیڑھ سیشن کے دوران حاصل کرلیتی ہے تو پھر اُس کی فتح کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے