Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / بارش زدہ جمیکا ٹیسٹ میں ’معجزے‘کا انتظار

بارش زدہ جمیکا ٹیسٹ میں ’معجزے‘کا انتظار

پہلے دن خراب روشنی اور اگلے دو دن بارش سے متاثر ہونے والا پہلا پاک- ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہوچکا ہے ۔پہلے دن کے کھیل میں دونوں ٹیموں کی تاحال ایک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہوپائی ہے۔لہٰذا اگلے دو دنوں میں کوئی معجزہ ہی اس ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بناسکتاہے۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم محمد عامر کی کیرئیربیسٹ 6/44کی کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیزکو 286رنزپر آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئی تو پاکستان ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنزمکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی تاہم 54کے مجموعی اسکورپر اس کے دوسرے اوپنراحمد شہزاد بھی 31 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔

54کے مجموعی اسکورپر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پانچ چوکوں کی مددسے31رنزبنانے والے احمد شہزادکو بھی پویلین واپس بھیج کر پاکستان کو دونوں اوپنرز سے محروم کردیا۔

اس موقع پرکنڈیشنز کو بھانپتے ہوئے بابراعظم اور یونس خان نے انتہائی محتاط اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئے کچھوے کی چال سے اسکورکوآگے بڑھایا تاہم وکٹ پرسیٹ ہونے کے بعد دونوں نے قدرے بہتر اسٹرائک ریٹ سے رنزبنانا شروع کئے۔ اس دوران یونس خان نے دس ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

بعدازاں یونس خان 138 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 58رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو ٹیم کے اسکورمیں محض ایک رن کے اضافے کے بعد بابراعظم بھی ہمت ہارگئے جو 201 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 72رنزبنانے کے بعد شنن گبریل کے ہاتھوں بولڈہوئے۔

جس کے بعد دن کے باقی رہ جانے والے دس اوورزکے کھیل میں مصباح الحق اور اسدشفیق نے آئوٹ ہوئے بغیر 5، 5 رنزبناکر ٹیم کااسکور201/4تک پہنچادیا۔پاکستان ٹیم اب بھی میزبان ٹیم کے اسکورسے 85رنز پیچھے ہے۔

آج جمیکا ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ہوگا جس کاڈرا ہوجانا تقریباً یقینی ہوچکاہے تاہم کوئی معجزہ ہی اس میچ کو فیصلہ کن بناسکتا ہے اور اس کے معجزے کے سب منتظر ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے