Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / جمیکا ٹیسٹ : دوسرے روزصرف11اوورزکاکھیل ممکن ہوسکا

جمیکا ٹیسٹ : دوسرے روزصرف11اوورزکاکھیل ممکن ہوسکا

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز صرف ساڑھے گیارہ اوورزکا کھیل ممکن ہوسکا جس میں 34رنزکے بدلے پاکستانی بولرز نے دووکٹیں حاصل کیں جب کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو ویسٹ انڈیزکااسکور278/9ہوچکاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد عباس 223ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

دوسرے دن244/7کے اسکور سے ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرنی تھی لیکن بارش کے سبب تقریباً پہلے دونوں سیشنز کا کھیل ضائع ہوگیا۔بعدازاں11.3اوورزکا کھیل ممکن ہواتومحمد عامر نے ڈاویندابشو کو سرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد اگلے اوورمیں الزاری جوسف کو بھی صفرپر بولڈکرکے اننگزمیں اپنی پانچ وکٹیں مکمل کرڈالیں۔

بعدازاں ڈھائی اوورزکے بقیہ کھیل میں ویسٹ انڈین بلے بازوں جیسن ہولڈر(*55)اورشنن گبریل (*4) نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ٹیم کے اسکورمیں چار رنزکا اضافہ کیا۔

 

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے